ٹرمپ اور شی جن پنگ ملاقات، عالمی منڈیوں میں مثبت رجحان

امریکی صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات کے پہلے روز عالمی منڈیوں نے محتاط مگر مثبت ردعمل ظاہر کیا۔
امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں ممکنہ کمی کی امید پر سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھا گیا۔
تیل کی عالمی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں Brent crude oil 0.40 فیصد کمی کے بعد 105.21 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جبکہ West Texas Intermediate 0.07 فیصد کمی کے ساتھ 100.95 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔
تاجروں کے مطابق یہ کمی اس امید کی عکاسی کرتی ہے کہ مذاکرات سے عالمی معیشت میں استحکام آئے گا، اگرچہ خلیجی خطے کے جغرافیائی خطرات بدستور موجود ہیں۔
تیل کی قیمتوں میں نرمی کے بعد سرمایہ کاروں نے زیادہ خطرہ مول لینے کا رجحان دکھایا، خاص طور پر ٹیکنالوجی اور برآمدات سے وابستہ شعبوں میں۔
S&P 500 تقریباً 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ Nasdaq Composite میں 1 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔
مارکیٹ میں سیمی کنڈکٹر اور مصنوعی ذہانت سے متعلق کمپنیوں کے حصص نمایاں رہے۔
سرمایہ کاروں نے ان اطلاعات کا بھی خیر مقدم کیا کہ امریکہ چین کے لیے AI چپس کی برآمدی پابندیوں میں نرمی پر غور کر سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر امریکہ اور چین کے تعلقات میں بہتری آتی ہے تو اس کے عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔














